حیدر علی نے زلمی کو جوائن کرلیا
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کھلاڑی حیدر علی نے سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے ۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق حیدر علی نے پشاور زلمی کا سکواڈ جوائن کرلیا ہے ، انہوں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا۔خیال رہے کہ حیدر علی چند روز قبل کورونا کا شکار ہوگئے تھے ۔