آفریدی، زازائی ، عماد وسیم اور جارڈن بھی کورونا کا شکار
کراچی (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے ۔
منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ،شاہد آفریدی کمر میں تکلیف کے باعث گزشتہ روز ہی ٹیم کا بائیو سکیور ببل چھوڑ کر چند گھنٹوں کیلئے ہسپتال گئے تھے ۔ہسپتال سے واپسی پر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ ہوا جو مثبت آیا۔
شاہد آفریدی 7 روزہ آئسولیشن مکمل کریں گے ۔دوسری طرف پشاور زلمی کے ایک اور جارح مزاج بلے باز اوپنر بیٹسمین حضرت اللہ زازائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اور جارڈن تھامپسن کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔