سپر لیگ کا رنگا رنگ افتتاح ، سلطانوں کا فتح کیساتھ آغاز

 سپر لیگ کا رنگا رنگ افتتاح ، سلطانوں کا فتح کیساتھ آغاز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ذریعے لیگ کا آغاز ہو گیا ہے ۔

 تقریب کے آغاز پر 1950 کی دہائی سے لے کر 2022 تک پاکستا ن کرکٹ کی 70سالہ تاریخ پر مختصر نظر ڈالی گئی ۔اس کے بعد نیشنل سٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا جبکہ عالمی شہرت یافتہ پیراشوٹ ایتھلیٹس فلورینٹ ڈریگیئر، پال شٹائنر اور سٹیفن میولر نے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ سپر سٹار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ پیش کیا۔

اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین رمیز راجا کے ہمراہ خصوصی ویڈیو میں لیگ کے افتتاح کا اعلان کیا۔ پی ایس ایل سیون کے افتتاحی میچ میں رضوان کی ملتان سلطانز نے بابر کی کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے ۔ ملتان سلطانز نے 125 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں