سندھ سیٹلائٹ اسکواش:مینز اور ویمنز سیمی فائنل لائن اپ مکمل

سندھ سیٹلائٹ اسکواش:مینز  اور ویمنز سیمی فائنل لائن اپ مکمل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کومبیکس اسپورٹس سندھ سیٹلائٹ اسکواش چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں عذیرشوکت نے جنید خان، اصحاب عرفان نے حذیفہ شاہد، نوید رحمان نے مطاہر علی جبکہ سعید عبدل نے خوشحال ریاض کو مات دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نیوی روشن خان جہانگیرخان اسکوائش کمپلیکس میں منعقدہ ویمنز ایونٹ میں زینب خان،انعم مصطفی، روشنا محبوب اور نورالہدٰی لاسٹ فور میں پہنچ گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں