پاکستان اوپن گالف چیمپئن شپ ابتدائی روز وحید بلوچ سرفہرست
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)48ویں پاکستان اوپن گالف چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں کراچی گالف کلب کے وحید بلوچ پروفیشنلز اور امیچرز کی مشترکہ کیٹگری میں فائیو انڈر پار اسکور کے ساتھ لیڈر بورڈ پر سرفہرست رہے ۔
دس ملین کی مجموعی انعامی رقم والے ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد کے شبیر اقبال اور سجاد خان جبکہ ملتان کے انصر محمود چار انڈرپار کے اسکور کی بدولت مشترکہ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔