دورہ پاکستان:مارنوس لبوشین شاہین آفریدی کا سامنا کرنے کیلئے بے چین

دورہ پاکستان:مارنوس لبوشین شاہین آفریدی کا سامنا کرنے کیلئے بے چین

سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے رواں برس دورہ پاکستان کے متعلق متضاد آراء سامنے آرہی ہیں مگر کئی ایسے پہلو بھی واضح ہیں جن کی بنیاد پر کینگروز کی پاکستان آمد کی توقعات روشن ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹنگ کے لحاظ سے سرفہرست بیٹر مارنوس لبوشین سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سوال کیا گیا کہ کیا وہ دورہ پاکستان کیلئے پرجوش ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ان سے انتظار ہی نہیں کیا جا رہا جبکہ سال کے بہترین کھلاڑی شاہین آفریدی کا سامنا کرنے کے بارے میں سوال پر بھی ان کا خیال تھا کہ وہ بے چینی سے منتظر ہیں اور ان کے تبصرے نے 3 مارچ سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے امیدوں کے چراغ روشن کردیئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں