نیشنل انڈر 13کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)نیشنل انڈر 13 ٹورنامنٹ کا دوبارہ شروع ہونے والا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا جس میں سدرن پنجاب نے معاذ احمد کے 50 رنز کے سہارے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر سینٹرل پنجاب کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔
جبکہ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر سندھ نے بلوچستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر خیبر پختونخوا نے اکبرعلی کے 41 رنز اور تین وکٹوں کی مدد سے ناردرن کو 67 رنز سے ہرا دیا۔