برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون نے سوکر سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون  نے سوکر سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) معروف برطانوی فٹ بالر اور گلوبل ساکر وینچرز کے سفیر مائیکل اوون نے این ای ڈی یونیورسٹی میں ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری سے پاکستان کے پہلے سوکر سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جہاں دس سالہ منصوبے کے تحت جدید ترین سوکر سٹی میں عالمی معیار کی اسپورٹس سائنس کو ترقی دینے کے ساتھ فٹ بال فرنچائز بھی تیار کی جائیں گی۔جرمن طرز تعمیر کے شاہکار چھ ہزار شائقین کے گنجائش والے اسٹیڈیم میں فیفا کے اسٹینڈرڈ کے مطابق سہولیات میسر ہوں گی جہاں بین الاقوامی معیار کی فورجی آسٹرو ٹرف پہلے ہی نصب ہے لہٰذا انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جا سکے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں