وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ

وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ممکنہ متبادل سرفراز احمد کو مواقع فراہم کئے جائیں۔

 واضح رہے کہ محمد رضوان طویل فارمیٹ میں جدوجہد کا شکار رہے اور گزشتہ برس آٹھ ٹیسٹ میچوں میں 401 رنز بنا سکے جس کے پیش نظر محمد حفیظ کا مشورہ ہے کہ فی الحال محمد رضوان کو طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں آرام کا موقع فراہم کیا جائے اور کپتان بابر اعظم کے علاوہ ٹیم انتظامیہ بھی اس مشورے کو قابل غور سمجھے ۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اگر کپتان اور ٹیم انتظامیہ سوچے تو محمد رضوان کی کارکردگی ٹیسٹ فارمیٹ میں مناسب نہیں لہٰذا انہیں آرام کا موقع دے کر سرفراز احمد یا کوئی بھی دیگر آپشن استعمال کیا جائے جس پر کپتان کو اعتماد ہو۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں