آئی سی سی ایوارڈز:سوریا کمار یادیو بہترین ٹی ٹوئنٹی بیٹر قرار پائے

آئی سی سی ایوارڈز:سوریا کمار یادیو بہترین ٹی ٹوئنٹی بیٹر قرار پائے

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے گزشتہ برس 31میچوں میں 68چھکوں سمیت 1164رنز بنانے والے بھارت کے سوریا کمار یادیو کو سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی بیٹر قرار دے دیا۔ا

س کیٹگری کیلئے محمد رضوان، سام کرن اور سکندر رضا بھی نامزد ہوئے تھے ۔مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جنوبی افریقہ کے مارکو جینسن لے اڑے جنہوں نے 36ٹیسٹ وکٹوں اور 234رنز کی بدولت ارشدیپ سنگھ،ابراہیم زدران اور فن ایلن کو مات دی۔ویمن ایمرجنگ پلیئر کیلئے بھارت کی رینوکا سنگھ کا انتخاب ہوا جنہوں نے 18ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لے کر ڈارسی براؤن،الائس کیپسی اور ساتھی کرکٹر یستیکا بھاٹیہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔آسٹریلیا کی ٹاہلیا میک گرا 16میچوں میں 431رنز بنا کر سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی پلیئر بن گئیں جنہوں نے سمرتی مندھانا،ندا ڈار اور سوفی ڈیوائن کو ایوارڈ نہ لینے دیا۔متحدہ عرب امارات کی ایشا اوزا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 675رنز اور 15وکٹوں کی بدولت سال کی بہترین ایسوسی ایٹ کرکٹر کا ایوارڈ جیت لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں