فیفا اور اے ایف سی پاکستان فٹ بال کے معاملات پر مطمئن
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک کا کہنا ہے ۔۔۔
کہ فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے وفود نے حالیہ دورے میں پاکستان فٹ بال کے حالیہ معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ فٹ بال کے میدانوں کو دوبارہ آباد کرنے پر بھرپور انداز سے سراہا ہے ۔نیشنل چیلنج کپ کی افتتاحی تقریب کے دوران ہارون ملک کا کہنا تھا کہ جب تک عدالتی مقدمات کا خاتمہ نہیں ہوجاتا وہ پی ایف ایف انتخابات کا کوئی شیڈول نہیں دے سکتے کیونکہ انہیں کئی برس سے لگاتار کام کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا کوشش ہے کہ پہلے فٹ بال شروع ہو اس کے بعد انتخابات کرانے پر توجہ دی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ نارملائزیشن کمیٹی کیخلاف احتجاج کرنے والے صبر سے کام لیں کیونکہ اس سیٹ اپ میں شامل افراد اپنی ذمی داری نبھاتے ہوئے شفاف انتخابات کی بدولت ایک بہترین نظام دے کر جائیں گے ۔ہارون ملک نے ہاکس بے میں واقع فیفا فٹ بال گراؤنڈ کھولنے کا بھی اعلان کیا جس کی صفائی ستھرائی کے کام کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔