بھارتی سیکیورٹی حکام نے اپنی بیس بال ٹیم کو واہگہ بارڈر پر روک لیا

بھارتی سیکیورٹی حکام نے اپنی بیس بال ٹیم کو واہگہ بارڈر پر روک لیا

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی بیس بال ٹیم کو بھارت کے سیکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک کر پاکستان میں داخلے کی اجازت نہ دی ۔۔۔

حالانکہ ان کے پاس پاکستانی ویزے اور این او سی بھی موجود تھا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کو حکومت کی جانب سے کئی گھنٹے تک کلیئرنس کا انتظار کرنا پڑا اگرچہ پاکستانی اور بھارتی بیس بال حکام مسلسل بھارتی حکام سے رابطے میں تھے ۔بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری ہریش کمار نے حکومت پاکستان کا ویزوں کے اجراء پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بھارتی حکام جلد ٹیم کو کلیئرنس دے دیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں