پاکستانی ویمنز کیلئے آسٹریلین ٹور اچھا امتحان رہا،ریچل ہینز
ہوبارٹ(اسپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلین ویمنز کپتان ریچل ہینز نے کہا ہے ۔۔۔
کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستانی ویمنز ٹیم کیلئے درحقیقت ایک اچھا امتحان ثابت ہوا جن کو آسٹریلین کنڈیشنز میں کھیلتے دیکھ کر اچھا لگا اور یقین ہے کہ انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ فاطمہ ثناء کی طرح کچھ پرجوش نوجوان کھلاڑی دورے پر آئی ہیں اور گیند کے ساتھ ان کی مہارت حیرت انگیز محسوس ہوئی جبکہ یہ سیریز پاکستان ہی نہیں بلکہ آسٹریلیا کیلئے بھی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے اعتبار سے اچھی ثابت ہو گی کیونکہ پاکستان نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی ہے ۔