نیشنل چیلنج فٹ بال:افتتاحی معرکے میں پاکستان نیوی فتحیاب

نیشنل چیلنج فٹ بال:افتتاحی معرکے میں پاکستان نیوی فتحیاب

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ کے افتتاحی میچ میں کے پی ٹی اسٹیڈیم پر پاکستان نیوی نے نعمان کے گول کی بدولت پولیس کو ایک،صفر سے ہرادیا۔

لاہور میں ایچ ای سی اور واپڈا کا میچ دو،دو سے جبکہ پشاور میں ایئرفورس اور ڈبلیو ایس ٹی سی کا مقابلہ بھی دو،دو سے برابر رہا۔چمن میں افغان کلب اور کے آر ایل فتحیاب رہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں