پی ایس ایل 8:کوئٹہ میں آج کرکٹ کا جادو چلنے کو تیار

پی ایس ایل 8:کوئٹہ میں آج کرکٹ کا جادو چلنے کو تیار

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل سیزن آٹھ کے حوالے سے آج کوئٹہ میں کرکٹ کا جادو چلنے کو تیار ہے اور نمائشی میچ کیلئے قومی کرکٹرز بلوچستان میں یکجا ہو گئے جہاں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کیلئے سخت حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

 دونوں ٹیموں کی جانب سے نمائندگی کیلئے شاہد آفریدی ، با براعظم، سر فراز احمد، وہاب ریاض ،کامران اکمل، محمد حفیظ، نسیم شاہ ،محمد نواز، اعظم خان اور معین خان سمیت دیگر صف اول کے کھلاڑی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جن کا مقامی انتظامیہ کی جانب سے استقبال کیا گیا اور انہیں ایف سی، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔بگٹی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کیلئے ڈگ آؤٹس تیار ہو گئے جبکہ میدان کے اندر اور باہر خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں ہیں۔انتظامیہ کے مطابق شائقین کرکٹ کو سخت چینکنگ کے بعد اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز مین استقبالیہ بھی دیا گیا جہاں جاوید میانداد، بابراعظم ،شاہد آفریدی ،سرفراز احمد اورعمر اکمل سمیت صوبائی وزراء ،اراکین اسمبلی اورچیف سیکریٹری بلوچستان بھی موجود تھے جنہوں نے کوئٹہ میں کرکٹ کے آغاز کیلئے پی سی بی کو سراہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں