قومی پیسر نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی کا عہدہ دے دیا گیا

قومی پیسر نسیم شاہ کو اعزازی  ڈی ایس پی کا عہدہ دے دیا گیا

کوئٹہ(اسپورٹس ڈیسک)قومی فاسٹ بالر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس میں اعزازی ڈی ایس پی کا عہدہ سونپ دیا گیا جبکہ انہیں خیر سگالی سفیر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔

 اپنے ٹوئٹر پیغام میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ اس موقع کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں