لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی نگاہیں سیزن آٹھ کی ٹرافی پر مرکوز

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی  نگاہیں سیزن آٹھ کی ٹرافی پر مرکوز

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن آٹھ کی تیاریوں کا آغاز کردیا جس کیلئے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا اور اس عزم کا اظہار کرتے رہے۔۔۔

 کہ وہ ڈٹ کر ٹریننگ کر رہے ہیں اور رواں سیزن میں بھی اپنی ٹیم کو ٹائٹل کا مالک بنائیں گے ۔واضح رہے کہ قومی کرکٹرز فخر زمان، کامران غلام، عبداللہ شفیق اور حسین طلعت نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جبکہ زمان خان، دلبر حسین، جلات خان، احسن بھٹی اور طاہر مغل نے بھی کیمپ میں رپورٹ کردی۔ دو روزہ ٹریننگ کے بعد لاہور قلندرز کا اسکواڈ تین انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا جس کی 10 فروری کو ملتان روانگی شیڈول ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں