پہلا ٹیسٹ:ویسٹ انڈین بیٹرز کی سست روی کے بعد بارش کی مداخلت
بلاوایو(اسپورٹس ڈیسک)پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین بیٹرز کی سست روی کے بعد بارش کے باعث آخری سیشن کا کھیل ضائع ہو گیا۔
دن بھر میں 51 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا جس میں مہمان سائیڈ نے کسی نقصان کے بغیر 112 رنز بنائے ۔کپتان کریگ براتھویٹ 55 اور تیج نرائن چندر پال بھی 55 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ زمبابوے نے پانچ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی ہے۔