وہاب ریاض نے افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ کی تعریف کردی

وہاب ریاض نے افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ کی تعریف کردی

کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک ) پشاور زلمی کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ کی تعریف کردی۔

ٹوئٹر پیغام میں وہاب ریاض نے کہا کہ افتخار احمد نے میچ کے دوران ناقابل یقین شارٹس کھیلے اور اپنی مہارت دکھاتے ہوئے انتہائی حیرت انگیز بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اوور میں چھ چھکے مارنا بہت بڑی بات ہے مگر جس بالر کی درگت بنے، اُس کے حوصلے کو بھی دیکھنا چاہئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں