سر سید یونیورسٹی کا نمائشی میچ برابر
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے میزبان سر سید یونیورسٹی اور ہمدرد یونیورسٹی کے مابین نمائشی فٹ با ل میچ بغیر گول برابر ہوگیا۔
اختتامی تقریب میںایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن مہمان خصوصی اور سر سید یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر عامر مہمان اعزاز ی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر مبشر مختار،اقبال میمن،جاوید اقبال بیگ،محسن علی خان،عظمت پاشا،شارق صدیقی،اسماعیل خان اور دیگرعمائدین موجود تھے ۔