لین زہو نے پہلی بار تھائی لینڈ اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کر لیا
ہوا ہین(اسپورٹس ڈیسک) چین کی کھلاڑی لین زہو نے یوکرین کی لیسیا ٹی سوینکو کو ویمن سنگلز کے فائنل میں چھ ، چار کے یکساں اسکور سے شکست دے کر پہلی مرتبہ تھائی لینڈ اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔۔۔
تاہم ڈبلز ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں وہ اور اُن کی پارٹنر زین یو وانگ کو تائیوان کی جوڑی فانگ ہسین وو اور چن ہاوچینگ نے چھ ، ایک اور سات ،چھ سے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔لیون اوپن میں امریکی کھلاڑی ایلسیا پارکس نے ٹاپ سیڈ فرنچ حریف کیرولین گارشیا کو حیران کن طور پر سات، چھ اور سات ، پانچ سے ٹھکا نے لگا کر ٹرافی کو اپنے گلے لگایا۔ ویمن ڈبلز فائنل میں ہالینڈ کی بیبیان ا سکولز اور اسپین کی کرسٹینا بوسا نے روسی حریف الیگزینڈریا پنووا اور سربیاکی اولگا ڈینیئلووچ کو سات، چھ اور چھ، تین سے زیر کر لیا۔ ادھر مبادلہ ابوظبی اوپن کے کوالیفائنگ مرحلے میں بلجیم کی یسلین بونا وینچر نے برازیلین حریف لوئیسا اسٹیفانی کو چھ سات ، چھ تین اور چھ ایک سے ہرایا۔ کترینازواتسکا، ریبیکا مرینو،لیلا فرنینڈس ، یولیا پیوٹنسوا،ڈیانا یسٹر یمسکا اور شیلبی روجرز بھی اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔