پاکستان پہلی مرتبہ ہارس جیولن ورلڈ کپ کوالیفائر زکی میزبانی کرے گا

پاکستان پہلی مرتبہ ہارس جیولن ورلڈ کپ کوالیفائر زکی میزبانی کرے گا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان پہلی مرتبہ گھڑ سواروں کے نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر زکی میزبانی کرے گا۔

ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے تحت سہ روزہ کوالیفائنگ مقابلے 15 فروری سے لاہور میں ہوں گے جس میں چھ ممالک اردن ، لیبیا ، ایران ، شام ، بیلاروس اور میزبان پاکستان حصہ لیں گے ۔مقابلوں کی فاتح ٹیم رواں سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کی حقدار ہوگی۔ ٹرائلز کے بعد قومی ٹیم کا انتخاب بھی کیا گیا ہے ۔ منتخب گھڑ سواروں میں عرفان وٹو، وجاہت اللہ خان ، ناصرعباس ، تصور عباس لک اور فضیل امجد بھٹی شامل ہیں جبکہ ہارون بندیال کوچ ہوں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں