دوسرا ون ڈے :ویسٹ انڈیز کی جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی
ایسٹ لندن(اسپورٹس ڈیسک)دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 48 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک،صفر کی برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز کے 8/335 میں مرد میدان شائی ہوپ نے ناقابل شکست 128 رنز بنائے جبکہ روومین پاول 46،نکولس پوران 39، کائیل میئرز 36 اور برینڈن کنگ 30 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔جیرالڈ کوئٹزی تین جبکہ تبریز شمسی اور بیورن فورٹوئن دو،دو وکٹیں لے سکے ۔جنوبی افریقہ کیلئے ٹیمبا بفوما 144 اور کوئنٹن ڈی کوک 48 رنز بنا کر فتح کا سامان نہ کر سکے جب ان کے بعد ٹونی ڈی زورزی کے 27 رنز نے مجموعہ 287 تک پہنچایا۔الزاری جوزف اور عقیل حسین نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔