سری لنکن اسکواڈز کا اعلان
کولمبو (اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ۔
اینجلو میتھیوز کی دو سال بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوگئی جبکہ کوسال پریرا کو ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے منتخب کیا گیا۔ بھانوکا راجاپکسا، اویشکا فرنینڈو، ایشان بندارا، ،نوون تھیسارا،جیفری وانڈرسے اور دشنمتھا چیمیرا جگہ نہ بنا سکے ۔