نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں دوبارہ تبدیلی کا امکان

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں دوبارہ تبدیلی کا امکان

کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں پھر سے تبدیلی زیر غور ہے ۔ کیوی ٹیم ماہ رمضان کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

نئی تجویز کے مطابق کراچی چار کے بجائے تین ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ دو ون ڈے میچز کھیلے جا سکتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم سب سے پہلے لاہور میں پانچ میں سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، اس کے بعد پنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی اور پھر دو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے ، آخری تینوں ون ڈے نیشنل اسٹیڈیم میں کرائے جانے کی تجویز زیر غور ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں