بھارتی خواتین ریسلرز کا میڈلز گنگا برد کرنے کا اعلان

 بھارتی خواتین ریسلرز کا میڈلز گنگا برد کرنے کا اعلان

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت میں فیڈریشن چیف برج بھوشن کی جانب سے خواتین ریسلرز کی جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے والی ریسلرز نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر اپنے میڈلز گنگا برد کرنے کا اعلان کر دیا۔

 اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک، بجرنگ پونیا اور دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن میڈلسٹ رہنے والی ونیش پھوگت کا کہنا تھا کہ یہ میڈلز ہماری زندگی اور ہماری روح ہیں لیکن اب یہ ہمارے گلے میں بے معنی لگتے ہیں، اس لیے ہم یہ میڈلز گنگا برد کرنے جا رہی ہیں۔ریسلرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے سوچا کہ یہ میڈلز صدر اور وزیر اعظم کو واپس کر دیں لیکن اتنے دنوں سے احتجاج کر رہی ہیں دونوں نے اب تک ایک بار بھی نہیں پوچھا کہ ہم کیوں احتجاج کر رہی ہیں، نہ ہی انہوں نے اس معاملے پر ایک بھی بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم سے مایوسی کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم یہ میڈلز گنگا برد کردیں گی اور پھر انڈیا گیٹ پر مرتے دم تک بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گی کیونکہ اب جینے کا کوئی مقصد بھی نہیں رہا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں