ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ،’’میوٹ کر کے سنیں تو مزہ آئیگا‘‘

ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ،’’میوٹ کر کے سنیں تو مزہ آئیگا‘‘

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ون ڈے چمتکار بھی ہے ، ون ڈے میں تکرار بھی ہے ، ہر کسی کی دھڑکنیں بھی ڈولیں،دل جشن جشن بولے ۔یہ بول ہیں کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کے ، جس کی ویڈیو کا دورانیہ تین منٹ 22 سیکنڈ ہے ۔

 ترانے میں بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے جبکہ میوزک کمپوزر پریتم ہیں۔ ٹوئٹر پر کئی صارفین نے ترانے کو کسی بالی ووڈ فلم کے گانے سے تشبیہ دی۔ صارفین کیمطابق میزبان ملک نے بہترین ورلڈ کپ گانا بنایا، اس کو میوٹ کر کے سنیں تو بہت مزہ آئے گا۔ تنقید کرنے والوں میں بڑی تعداد میں انڈین فینز بھی شامل ہیں۔کندولا دنیش نے لکھا کہ اوسط سے بھی کم درجے کا ترانہ ،بے کار گرافکس، کوئی جوش نہیں، نہ ہی کوئی سابقہ لیجنڈ ۔ایک اور صارف نے لکھا ‘اس میں حقیقت پر مبنی فینز تک نہیں۔ بہت ذیادہ مصنوعی۔ فاطمہ نے لکھا کہ بی سی سی آئی نے ایک بار پھر گھٹیا سیاست کی۔ انڈیا، انگلینڈ، سری لنکا اور افریقہ کے پرچموں کے مقابلے میں پاکستان کے قومی پرچم کا سائز چھوٹا رکھا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں