پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل میں ایس این جی پی ایل کی فتح

پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل میں ایس این جی پی ایل کی فتح

راولپنڈی(ااسپورٹس رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو519 رنز سے شکست دیدی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ روزہ فائنل تیسرے دن ہی ختم ہوگیا، جس میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو آئوٹ کلاس کردیا۔گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز121 رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ پر شروع کی اور346 رنز8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی۔ بلاول بھٹی نے چودہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ،یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی تیسری سنچری ہے ۔ مبصرخان صرف 9 رنز کی کمی سے چوتھی فرسٹ کلاس سنچری مکمل نہ کرسکے ۔ ان کی91 رنز کی اننگز میں چودہ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔واپڈا کی طرف سے آصف آفریدی نے 149 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔واپڈا کو جیتنے کے لیے 686 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم صرف166 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ایاز تصور نے 51 رنز اسکور کیے ۔عمر عابد کیانی نے 40 رنز بنائے ۔میرحمزہ نے 50 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔پہلی اننگز میں سات وکٹیں حاصل کرنے والے شاہنواز دھانی نے دو وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے میچ میں9 کھلاڑی آئوٹ کیے ۔بلاول بھٹی نے بھی دو کھلاڑی آئوٹ کیے ۔وکٹ کیپر حسیب اللہ نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی چار کیچز کیے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں