پاکستان کو ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو ٹی ٹونٹی بلائنڈ  ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کو ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، ایونٹ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی میزبانی کا فیصلہ دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔ نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت ، سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش نے  شرکت کی تصدیق کر دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں