پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا اپنی نااہلی کا اعتراف

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا اپنی نااہلی کا اعتراف

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے کے واقعہ پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی نا اہلی کا اعتراف کرلیا۔۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے فیڈریشن اور ٹیم منیجر کیخلاف سخت کاروائی کی سفارش کردی۔ ایران میں کھیلی گی ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ٹاپ قومی ایتھلیٹس شجر عباس اور جعفر اشرف کو ساتھ جانیوالے ٹیم آفیشل کی جانب سے وقت پر انٹریز نہ بھجوانے پر ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا جس کا پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سخت نوٹس لے لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ انکوائری کمیٹی کے سامنے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ جہان میر نے بطور ٹیم منیجر اپنی نا اہلی کا اعتراف کیا جس پرانکوائری کمیٹی نے فیڈریشن اور ٹیم منیجر کیخلاف سخت کاروائی کی سفارش کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے معاملہ پی ایس بی بورڈ کو بھجوا دیا۔گیارہویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ رواں ماہ ایران میں کھیلی گئی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں