آئرلینڈ کی افغانستان کو ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح

 آئرلینڈ کی افغانستان کو ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک )ابوظہبی ٹیسٹ میں آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے تاریخی کارنامہ انجام دے دیا، افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اولین فتح اپنے نام کرلی۔افغان ٹیم دوسری اننگز میں 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔۔

 آئرش ٹیم نے 111 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان بال برائن نے میچ وننگ ففٹی سکور کی۔ ٹیسٹ کے تیسرے دن افغانستان نے دوسری نامکمل اننگز 134رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، کپتان حشمت اللّٰہ دو رنز کے اضافے سے 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔رحمان اللّٰہ گرباز 46 رنز بنا کر لوٹ گئے ۔ پھر ایک ایک کر کے وکٹیں گرتی گئیں۔ اور پوری ٹیم 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نوید زدران 25 رنز بناسکے ۔مارک ایڈئیر نے دوسری اننگز میں 3 اور میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

آئرلینڈ کو تاریخی کامیابی کے لیے 111 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن 8 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں۔ سکور 13 ہوا تو تیسرا کھلاڑی بھی پویلین پہنچ گیا۔اس مشکل صورتحال میں کپتان اینڈی بال برائن ڈٹ گئے ، پہلے پال اسٹرلنگ نے 14 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔ پھر لورکن ٹکر نے کپتان کپتان کے ساتھ ٹیم کو ٹیسٹ میں اولین فتح دلوا دی۔ بالبرائن 58 اور ٹکر 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ آئرلینڈ کے لیے تاریخی ٹیسٹ میچ کے پلیئر آف دی میچ مارک ایڈئیر بنے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں