اولمپکس:مینز فیلڈ ہاکی ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

 اولمپکس:مینز فیلڈ ہاکی ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

پیرس (سپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپکس گیمز میں مردوں کے فیلڈ ہاکی ایونٹ کا کوارٹر فائنل راؤنڈ ختم ہونے کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے ۔نیدرلینڈز ،سپین ، جرمنی اور بھارت کی ٹیمیں ٹاپ فور راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں۔

مینز فیلڈ ہاکی ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے ۔ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت نے انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سپین کے بیلجیئم کی ٹیم کو مات دے کر ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی،تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو پچھاڑکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کی ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست دی،پہلا سیمی فائنل میچ آج نیدرلینڈز اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ آج ہی دوسرا سیمی فائنل میچ جرمنی اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں