میئر سکھر کا زیر تعمیر سپورٹس سٹیڈیم ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
کراچی (سپورٹس ڈیسک )میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سونے کے تاج اور زیر تعمیر سپورٹس سٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔
ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سکھر کے عوام کی پرزور خواہش پر پیرس اولمپکس میں تمغہ جیتنے پر پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو سونے کا تاج پیش کریں گے ۔