مودی کا فون ،نیرج کو مبارکباد ، ارشد ندیم کو بیٹا کہنے پر والدہ کی تعریف
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے اولمپکس کے جیولین تھر و ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔ب
ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیرج چوپڑا کے سِلور میڈل جیتنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے تقریباً رات ایک بجے انہیں فون کیا اور کہا بہت بہت مبارک ہو نیرج آپ نے ایک بار پھر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ، مودی نے نیرج سے گفتگو میں ان کی والدہ کی سپورٹس مین سپرٹ کو بھی سراہا جنہوں نے بیان دیاتھاکہ وہ چاندی کے تمغے کیساتھ بھی بہت خوش ہیں اورگولڈ جیتنے والا ارشد بھی ان کا بیٹا ہے ۔مودی کا کہناتھاکہ آپ کی والدہ کاردعمل آپ کی فیملی کی سپورٹس مین سپرٹ کو ظاہر کرتاہے ۔