بین سٹوکس انجرڈ ، سری لنکا کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک
مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس اَن فٹ ہوگئے جس کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔
بین سٹوکس ہنڈرڈ لیگ کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوئے ، میدان میں اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے بین اسٹوکس کو پیدل باہر لایا گیا۔انگلشن ٹیم کے کھلاڑی ہیری بروک کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بین سٹوکس کی حالت اچھی نہیں لگ رہی تھی لیکن سکین رپورٹ آنے کے بعد ہی انجری کی نوعیت کا معلوم ہوگا۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو مانچسٹر میں شیڈول ہے ۔