قومی پلیئر اویس ضیا کا انٹرنیشنل وڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی پلیئر اویس ضیا کا انٹرنیشنل وڈومیسٹک  کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر اویس ضیا نے انٹرنیشنل وڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اپنے پیغام میں اویس ضیاء نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ۔۔

کہ انہوں نے مجھے پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیا، کافی سوچ بچار کے بعد مجھے لگتا ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آگیا ، اسلئے میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک دونوں طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتا ہوں،پاکستان کرکٹ بورڈ کا بہت بہت شکریہ۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جارحانہ بلے بازاویس ضیا کا تعلق چکوال سے ہے اور انہوں نے 5ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ پاکستان سپرلیگ سمیت 371فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں