قومی بیس بال ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے روکدیا گیا

 قومی بیس بال ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے روکدیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی انڈر۔18بیس بال ٹیم کو ایشین انڈر۔18 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا۔

چیمپئن شپ 30اگست سے 9 ستمبر تک چائنیز تائی پے میں شیڈول ہے ، 34رکنی دستے نے گزشتہ شب ایشین انڈر۔18 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے چائنیز تائی پے روانہ ہونا تھا۔پی ایس بی نے قومی انڈر۔18 بیس بال کے دستے کو شرکت کا اجازت نامہ (این او سی ) جاری نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور ایف آئی اے حکام سے ایونٹ میں شرکت کی کوشش کے لیے روانہ ہونے کی صورت میں ایکشن لینے کی درخواست کردی۔پی ایس بی نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ دستہ جعلی وجوہات کی بنیاد پر روانگی کی کوشش کرسکتا ہے ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ دستے کی کسی ایک رکن کی بھی روانگی کی کوشش کو روکا جائے ۔دوسری طرف سیکریٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ نے کہا کہ ہماری تمام تر روانگی کے لئے بکنگ ہوچکی تھی، ہمیں ایونٹ میں شرکت سے روکا گیا ہے ۔ پاکستان انڈر۔18 ٹیم کو نقصان پہنچے گااور ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں