دوسرا ٹیسٹ : پاک بنگلہ دیش پہلے روز کا کھیل بارش کی نذر

دوسرا  ٹیسٹ  :  پاک  بنگلہ دیش  پہلے  روز  کا کھیل  بارش  کی  نذر

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل شدید بارش کی نذرہوگیا ۔

گزشتہ روز راولپنڈی اور اسلام آباد میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کافی گیلی ہونے اور وہاں مختلف مقامات پر پانی جمع کے باعث میچ شروع نہیں کیا گیا۔راولپنڈی گراؤنڈ میں امپائرز نے میدان کا معائنہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ آج کا کھیل ختم کر دیا جائے اور کل سے کھیل کا آغاز کیا جائے ۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں