دنیا ئے کرکٹ کیلئے سٹرائیک ریٹ پر کام کرنا ہوگا:مصباح الحق

دنیا ئے کرکٹ کیلئے سٹرائیک ریٹ پر کام کرنا ہوگا:مصباح الحق

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دنیا ئے کرکٹ کے ساتھ چلنا ہے تو سٹرائیک ریٹ پر کام کرنا ہوگا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ میں وولوز کے مینٹور مقرر کیے گئے مصباح الحق نے اپنی ٹیم کے لوگو کی رونمائی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں کام کرنے کا موقع دیا۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ وولوز کے ساتھ تعلق رہا ہے ، دوبارہ کام کرنے کا منتظر ہوں، کوشش ہے ڈومیسٹک کرکٹرز کو انٹرنیشنل معیار کا تیار کیاجائے ، کھلاڑیوں کے معیار کو بڑھانا ہے ، انڈر 19 اور ویمن ٹیموں کو بھی دیکھنا اور گروم کرنا ہے ، کسی کھلاڑی کو ایک فارمیٹ تک محدود نہیں کریں گے ۔ دنیا کی کرکٹ کے ساتھ چلنا ہے تو سٹرائیک ریٹ پر کام کرنا ہوگا، اب تو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 سے 5 رنز فی اوور بن رہے ہیں۔ ہمارا وژن ڈومیسٹک، انٹرنیشنل کے گیپ کو کم کرنا ہے ، سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کا پول بنایا ہے ۔ 3 سال کی کارکردگی کو دیکھا گیا ہے ، فٹنس ٹیسٹ ہو رہے ہیں، اس کے لیے معیار بنایا گیا ہے ، جو فٹنس کے معیار پر پورا اترے گا، وہی کھیلے گا۔ بنگلادیش کے پاس تسلسل کے ساتھ سپیڈ سے بولنگ کرنے والے بولرز ہیں، ہمیں بھی ایسے بولرز دیکھنے ہیں یہ ایک چیلنج ہے ۔ ان ایونٹس سے بولرز تلاش کرنے میں مدد ملے گی، چیمپئنز ایونٹس میں پرفارم کرنے والوں کو موقع ملے گا، 30 کھلاڑی سارا سال ہمارے ساتھ رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں