بابراعظم ناکامی کے خوف کو دل سے نکال دیں:رمیز راجا کا مشورہ

بابراعظم ناکامی کے خوف کو دل سے نکال دیں:رمیز راجا کا مشورہ

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) سابق کپتان رمیز راجہ نے بابر اعظم کو فارم کی بحالی کیلئے قیمتی مشوروں سے نواز دیااور یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ لگتا ہے۔۔

 پورے پاکستان کو بابر کی فارم کے سوا اور کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔یہ سوشل میڈیا کا دور اور ہر کوئی دوسرے کو نیچا دکھانے پر تلا رہتا ہے ، بابر کا مسئلہ الگ ہے ، انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم جمانے میں کافی وقت لگا تھا، پہلی سنچری بھی 2 برس بعد سکور کی، اس کے بعد ہی مستقل مزاجی آئی تھی۔اب بھی بابر کو مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔، انہیں ناکامی کے خوف کو دل سے نکالنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں