ونالڈو کا یوٹیوب چینل گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

ونالڈو کا یوٹیوب چینل  گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 21 اگست کو انٹری دیتے ہی کئی ریکارڈز توڑ ے ہیں اور اب رونالڈو کے یوٹیوب چینل ‘یور کرسٹیانو’ نے عالمی ریکارڈ بُک ‘گینیز ورلڈ ریکارڈ’ میں جگہ بنا لی ہے ۔گینیز ورلڈ ریکارڈ نے 39 سالہ النصر سٹار کے یوٹیوب چینل کو 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے چینل کے طور پر تسلیم کر لیا ہے ۔

یوٹیوب ریکارڈز پر نظر رکھنے والی سائٹ وکی ٹیوبیا کے مطابق رونالڈو کے چینل نے صرف 22 منٹ میں 1 لاکھ سبسکرائبرز، 47 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 11 گھنٹے 31 منٹ میں 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کر لیے تھے ۔اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ کھلاڑی کے چینل کو صرف 1 ہفتے میں 50 ملین افراد سبسکرائب کر چکے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں