گھریلو تشدد :ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نکی بیلا کے شوہر گرفتار

گھریلو تشدد :ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نکی بیلا کے شوہر گرفتار

ماسکو(سپورٹس ڈیسک ) معروف ڈبلیو ڈبلیو ای خاتون ریسلر نکی بیلا کے شوہر روسی ڈانسر آرٹیم چیگونٹسیف کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔۔

اور انہیں کیلیفورنیا کی ناپا کاؤنٹی جیل منتقل کردیا گیا ۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرٹیم چنگونتسیف کو جمعرات کو صبح 10:00 بجے ناپا ویلی کاؤنٹی نے کئی دفعات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا، جس میں 273.5 اے اور 73.5 اے شامل ہیں، ان دفعات میں شریک حیات پر تشدد یا چوٹیں آنے پر شامل کیا جاتا ہے ۔ آرٹیم چیگونٹسیف گھریلو تشدد کے کیس میں مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جبکہ تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ ماضی میں تو کوئی تشدد نہیں ہوا۔ دوسری جانب روسی ڈانسر آرٹیم چیگونٹسیف کو 25 ہزار ڈالر ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ۔اپنی گرفتاری سے پہلے ، نکی بیلا اور آرٹیم نے پیر، 26 اگست 2024 کو اپنی شادی کی سالگرہ منائی تھی، نکی اور آرٹیم کی ملاقات 2017 میں شو ڈانسنگ ود دی سٹارز میں ہوئی اور2022میں دونوں نے شادی کرلی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں