شاہینز نے بنگلہ دیش اے کیخلاف ایک روزہ سیریز جیت لی

شاہینز نے بنگلہ دیش اے کیخلاف ایک روزہ سیریز جیت لی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کیخلاف 3ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک، صفر سے جیت لی۔

 گزشتہ روز پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا اور میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکاجس کے بعد امپائرز نے مسلسل بارش اور آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ ختم کردیا۔ واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے محمدحارث کی قیادت میں پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش اے کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سیریز کا دوسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیاتھا، اسطرح شاہینوں نے سیریز 1-0سے اپنے نام کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں