فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کروانے کیلئے حکمت عملی تیار

 فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کروانے کیلئے حکمت عملی تیار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کروانے کے لیے حکمتِ عملی تیار کر لی ۔۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اکتوبر میں انگلینڈ کے دورۂ پاکستان کا ایک ٹیسٹ میچ فیصل آباد میں کروانے کا ابتدائی پلان تیار کیا ہے ۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی میزبانی راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ فیصل آباد اور تیسرا راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ چیمپیئنز ون ڈے کپ کروانے کی وجہ مستقبل میں فیصل آباد کو انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کی میزبانی دینا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ میں کرکٹ کی واپسی پر بھی نظریں مرکوز کی ہوئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں