باکسر محمد وسیم کی اپیل پر گورنر سندھ کا نوٹس، اٹلی کے سفارت خانے کو لیٹر جاری

باکسر محمد وسیم کی اپیل پر گورنر سندھ کا  نوٹس، اٹلی کے سفارت خانے کو لیٹر جاری

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے اٹلی کے سفارت خانے کو خط لکھ کر باکسر کا ویزہ لگانے کا مطالبہ کردیا۔گورنر ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے۔۔

 کہ باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے اٹلی کے سفارت خانہ کو لیٹر جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ باکسر محمد وسیم کا ویزہ لگایا جائے ۔

 

 

گورنر کے نوٹس کے بعد باکسر محمد وسیم بھی گورنر ہاؤس پہنچ گئے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کئی دنوں سے پریشان تھا اور مجبوراََ ویڈیو پیغام میں اپیل کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں