حارث کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر سابق کرکٹر آگ بگولہ

حارث کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر سابق کرکٹر آگ بگولہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کے حالیہ فیصلے پر سابق کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے ۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سکندر بخت نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کے پی سی بی کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ملک کیلئے ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا اسکو بھی کنٹریکٹ دیدیا گیا ہے ۔ آپ سینٹرل کنٹریکٹ دے سکتے ہیں لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ موجودہ رقم کا محض 10 فیصد ہو کیونکہ وہ کھیل کے طویل ترین اور حقیقی فارمیٹ کو نہیں کھیلتا محض ایک ٹی20 فارمیٹ میں 4 اوورز کرواتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں