’’ڈومیسٹک کرکٹرز سے نا انصافی ناقابل قبول‘‘، احمد شہزاد چیمپئنز کپ سے دستبردار

’’ڈومیسٹک کرکٹرز سے نا انصافی ناقابل  قبول‘‘، احمد شہزاد چیمپئنز کپ سے دستبردار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد ڈومیسٹک ٹورنامنٹ 'چیمپئنز کپ 'کھیلنے سے دستبردار ہوگئے ۔احمد شہزاز نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا۔۔

 کہ میں نے چیمپئنزکپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ، پی سی بی کے جھوٹے وعدے ، پسند نا پسند اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں سے نا انصافی ناقابل قبول ہے ۔ پی سی بی مینٹورز پر 50 لاکھ روپے خرچ کر رہا ہے جو کچھ نہیں کرتے ، پی سی بی کرکٹ کو تنزلی کا شکار بنانے والے کھلاڑیوں کو منتخب کرتا ہے ، میں پی سی بی کے سسٹم کو سپورٹ نہیں کرسکتا جہاں میرٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سسٹم سے ہی خود کو الگ کرتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں