انگلینڈ کیخلاف سیریز،قومی سکواڈ میں تبدیلیوں کا اشارہ

انگلینڈ  کیخلاف  سیریز،قومی  سکواڈ  میں  تبدیلیوں  کا  اشارہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل سکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔

چیمپئنز کپ کے دوران کمنٹری میں بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی شکست پر اپنے سکواڈ کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بری سیریز کسی کھلاڑی کی صلاحیت کا تعین نہیں کرتی، اگر کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار نہیں آیا تو سکواڈ میں بڑی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا اور ان کو اعتماد دینا بہت اہم ہے ، پلیئرز کی فٹنس کا معاملہ کنٹرول ہوسکتا ہے ۔جلد بازی میں کسی کرکٹر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ، کوئی بھی کھلاڑی راتوں رات اپنی صلاحیت سے محروم نہیں ہوتا لیکن کچھ چیزوں کی وضاحتیں نہیں دے سکتے ۔سابق آسٹریلوی لیجنڈ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے گیری کرسٹن کے ساتھ پلیئر ورک لوڈ مینجمنٹ پر بات چیت کی ہے ، جس کا مقصد ملٹی فارمیٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو آرام دینا بھی شامل ہے ،ہمیں 11 کھلاڑیوں سے بالاتر ہوکر ایک سکواڈ کی سوچ اپنانا ہوگی۔جیسن گلیسپی نے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے حوالے سے کہا کہ اِن جیسے عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے کیلئے باصلاحیت نوجوان درکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں