شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی 20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی 20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کانپور (سپورٹس ڈیسک )بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے بین الاقوامی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل کانپور میں پریس کانفرنس میں شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرکٹ بورڈ بنگلا دیش میں الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہو گا۔ میں نے میرپور میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے کیا ہے اور انہوں نے مجھ سے اتفاق کیا ہے ۔ کرکٹ بورڈ ہر چیز کو ترتیب دینے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ میں بنگلا دیش جا سکوں، اگر ایسا نہیں ہوا تو کانپور میں بھارت کے خلاف میچ ٹیسٹ کرکٹ میں میرا آخری میچ ہو گا۔ 2024 کا ٹی 20 ورلڈ کپ ان کی آخری ٹی 20 اسائنمنٹ تھی اور اس اعتبار سے وہ صرف ون ڈے بین الاقوامی میچز سے منسلک رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں