سعودی ویمن فٹ بال پریمیئر لیگ آج سے شروع ہوگی

سعودی ویمن فٹ بال پریمیئر لیگ آج سے شروع ہوگی

ریاض (سپورٹس ڈیسک )سعودی ویمن فٹ بال پریمیئرلیگ آج (جمعہ سے ) سعودی عرب میں شروع ہو گی جس میں نئی نسل کی ویمن فٹبال پلیئرز کو متعارف کرایا جائے گا۔

سبق نیوز کے مطابق سعودی فٹبال فیڈریشن کے تحت 18 ہفتوں پر مشتمل لیگ کے تحت 90 میچز کھیلے جائیں گے ۔ ویمن پریمیئرلیگ تیسرے سیزن میں 200 سے زائد پلیئرزنے خود کو رجسٹرکرایا ہے ۔نئے سیزن کے آغاز سے قبل لیگ میں 15 سے زائد 10 فٹبال کلب سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل پلیئرزنے شرکت کی ہے جن کا تعلق 20 سے زیادہ ملکوں سے ہے ۔سعودی فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین یاسر المسحل کا کہنا ہے ہمیں خوشی ہے کہ سعودی خواتین ٹیم بھی تیزی سے ترقی کررہی ہے ، ہم ویمن پریمیئرلیگ کے انعقاد پر بہت پرجوش ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں